راچن رویندرا ورلڈکپ ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر

راچن رویندرا نے 23سال کی عمر میں سچن ٹنڈولکر سے زیادہ رنز بنالیے

راچن رویندرا نے 23سال کی عمر میں سچن ٹنڈولکر سے زیادہ رنز بنالیے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

ورلڈکپ ڈیبیو پر راچن رویندرا سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

راچن رویندرا ورلڈ کپ ڈیبیو پر سب سے زیادہ565 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، یہ سنگ میل انھوں نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف میچ میں عبور کیا۔


یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کرلی

انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو نے ورلڈکپ 2019 میں 532رنز بنائے تھے، نوجوان کیوی بیٹر نے ان کو پیچھے چھوڑ دیا،اپنی 42رنز کی اننگز میں راچن رویندرا حالیہ ورلڈکپ کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں کوئنٹن ڈی کاک سے آگے نکل گئے، کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ ڈیبیو پر 25سال کی عمر میں 523رنز بنائے تھے، راچن رویندرا نے 23سال کی عمر میں ان سے زیادہ رنز بنالیے ہیں۔
Load Next Story