پاناما میں پروفیسر نے روڈ بلاک کرنے پر 2 مظاہرین کو گولی مار کر قتل کردیا

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین بھی اساتذہ تھے جو تانبے کی کان کی جنگل میں کھدائی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے
ریٹائرڈ پروفیسرز نے روڈ بلاک کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو کو قتل کردیا، فوٹو: رائٹرز ریٹائرڈ پروفیسرز نے روڈ بلاک کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو کو قتل کردیا، فوٹو: رائٹرز

ریٹائرڈ پروفیسرز نے روڈ بلاک کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو کو قتل کردیا، فوٹو: رائٹرز

پاناما میں 77 سالہ ریٹائرڈ وکیل اور پروفیسر کینتھ ڈارلنگٹن نے ہائی وے کو بلاک کرکے احتجاج کرنے والے ماحولیاتی آلودگی کے لیے سرگرم مظاہرین کو گولیوں سے بھون دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما سٹی سے 55 میل مغرب میں ایک ہائی وے پر ماحولیات کے لیے کام کرنے والے رضاکار اور اساتذہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

یہ احتجاج حکومت کی جانب سے تانبے کی کان کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیے گئے حالیہ معاہدے کے خلاف مہم کا حصہ تھا۔ ماحولیاتی آلودگی پر کام کرنے والی تنظیموں نے اس معاہدے کی مخالفت کی تھی۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }