فلائی جناح کا اہم روٹس پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
نومبر2023 سے کراچی تا کوئٹہ اورکوئٹہ تا اسلام آباد روزانہ پروازیں ہوں گی، ترجمان فلائی جناح
پاکستان کی سستی ترین فضائی کمپنی فلائی جناح نے اپنے نیٹ ورک کے تین اہم روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان فلائی جناح کے مطابق فلائی جناح کا ان روٹس پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد قابل رسائی اور سستے فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنا ہے، فلائی جناح کا فضائی بیڑہ تین جدید ایئربس A320 طیاروں پر مشتمل ہےجو دنیا میں سب سے جدید اور زیادہ فروخت ہونے والا سنگل آئل ہوائی جہاز ہے۔
ترجمان فلائی جناح کے مطابق اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں جبکہ ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس "اسکائی ٹائم"کی سہولت بھی میسر ہےجو مسافروں کے لیے تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر دیکھنےکی سہولت دیتا ہے۔
اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز "اسکائی کیفے" مینو میں شامل اسنیکس ،سینڈویچز اور لذیز کھانوں کی وسیع اقسام سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں، فلائی جناح کو حال ہی میں اپنے عزم اور خدمات کے معیار کو ثابت کرنے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے)کی جانب سے ہوا بازی کی صنعت میں شاندار کارکردگی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔