کراچی ائیرپورٹ پر 9 برس سے موجود بنگلہ دیشی جہاز کو ہٹانے کا نوٹس جاری

بنگلہ کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائن کا جہاز گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے واجبات کے تنازع کی بنا پر موجود ہے

(فوٹو : فائل)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر 9 برس سے موجود بنگلہ دیشی ائیرلائن کے جہاز کو ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز کو ہٹانے کے لیے سی اے اے نے نوٹس اشتہار کے ذریعے جاری کیا ہے، یونائیٹڈ ائیر لائن کا جہاز گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے واجبات کے تنازع کی بنا پر موجود ہے، مقامی عدالت میں تنازع کے متعلق جاری حالیہ فیصلے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مذکورہ ائیرلائن کو جہاز ہٹانے کا کہا ہے۔

اخبارات میں شائع کرائے گئے نوٹس میں طیارے کو 27 نومبر تک ہٹانے کا کہا گیا ہے، یونائٹیڈ ائیرویز کا ائیربس 310 ساختہ جہاز نہ ہٹائے جانے کی صورت میں ضبط کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔




سی اے اے حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر پارک طیارہ فلائٹ سیفٹی کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سال قبل بند ہونے والی نجی ملکی ائیرلائن (شاہین ائیر) کے کئی ناکارہ جہاز بھی کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہیں جن کو ہٹانے کے لیے سنجیدہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ طیاروں پر کئی اداروں کی واجبات کی وجہ سے انھیں اب تک ہٹانے پر عمل نہیں کیا جاسکا۔
Load Next Story