نیب راولپنڈی نے فواد چوہدری کو طلب کرلیا

رہنما پی ٹی آئی پر جہلم پنڈدادنخان کیرج وے کی تعمیر کے منصوبے کیلئے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے

(فوٹو: انٹرنیٹ)

نیب راولپنڈی نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو بھی 13نومبر کو طلب کرلیا۔


نیب کا طلبی نوٹس مطابق فواد چوہدری کو13 نومبر کی صبح 10 بجے نیب راولپنڈی آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فواد چوہدری پر جہلم پنڈدادنخان کیرج وے کی تعمیر کے منصوبے کیلئے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

نیب کا الزام ہے کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے کیرج وے کے اطراف اراضی خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، فواد چوہدری نے منصوبے کے ٹھیکیدار سے غیر قانونی فوائد بھی حاصل کئے۔
Load Next Story