سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کئی اہم افسران کے تبادلے
کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 ایڈیشنل آئی جیز اور5 ڈپٹی انسپکٹر جنرل سمیت 70 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے تبادلے کئے گئے ہیں
کراچی سمیت سندھ بھر میں محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی جس کے نتیجے میں 4 ایڈیشنل آئی جیز اور5 ڈی آئی جیز سمیت 70 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 ایڈیشنل آئی جیز(AIGs) اور 5 ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIGs) سمیت 70 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (DSPs) کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ ڈی آئی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کو ہٹاکر سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی ویسٹ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جاوید عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی سکھر شرجیل کریم کھرل کی جگہ تعینات کردیا گیا ،ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کی جگہ کیپٹن (ر)طاہر نوید کو ڈی آئی جی سی آئی اے لگادیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آر آر ایف آفتاب پٹھان کو ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی ایڈمن عبداللہ شیخ سمیت دیگر کو ایس این جی ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق محکمے کے 70 ڈی ایس پیز کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں اور جن افسران کے کراچی میں تبادلے کئے گئے ہیں ان میں راجہ ارشدکو ڈی ایس پی کرائم برانچ ، ریاض جاوید بھٹو ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن، سعید طارق اور عبدالقیوم ڈی ایس پی کرائم برانچ ٹو ، شاہد عباس ایس ڈی پی او کھارادر،چنگزیب خان ایس ڈی پی او شارع فیصل اورمجید عباس کو ایس ڈی پی او سائٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
اندرون سندھ تبادلے کیے جانےوالے افسران میں ثاقب اسماعیل ایس ایس پی سکھر، پرویز چاندڈیو ایس ایس پی نوابشاہ، جاوید جسکانی ایس ایس پی شکارپور، ایس پی کامران نواز ایس پی او گمبٹ، نظام الدین ایس ڈی پی اوقمبر، ،عتیق الرحمان ایس ڈی پی او میروخان،محمد شریف ایس ڈی پی او کوٹ ڈی جی،غلام شبیر ایس ڈی پی او خیرپور،شیر خان بوزدار ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گھوٹکی،جمن شاہ ایس ڈی پی او سلطان کوٹ شکارپور، محمد ادریس،محمد زمان،نعیم اختر،راجہ اظہر،خالد پرویز ڈی ایس پی ریپیڈ رسپانس فورس ، پرویز چانڈیوایس ایس پی شہید بےنظیر آباد جبکہ جاوید جسکانی کو ایس ایس پی شکاپورلگادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے او پی ایس پر تعینات افسران کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے جن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات بھی شامل ہیں۔