نسیم شاہ کی محبت میں اروشی روٹیلا کا دُنیائے کرکٹ میں قدم ویڈیو وائرل

اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی

گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی تھی: فوٹو ویب ڈیسک

معروف بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کرکٹ کِٹ پہنے گراوْنڈ میں موجود ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)




ویڈیو میں اروشی روٹیلا کے ہمراہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی موجود ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔









View this post on Instagram




A post shared by urvashi rautela ff (@urvashirautela_arabic)




اروشی روٹیلا کے انسٹاگرام فین پیچ نے بھی اُن کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اداکارہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئیں۔

دراصل، یہ ویڈیوز اروشی روٹیلا کی نئی آنے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیں، اس فلم میں وہ ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پرنسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی

اروشی روٹیلا نے فلم کے نام اور ریلیز کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم مداح اُنہیں کرکٹر کے کردار میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے اروشی سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا

ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔
Load Next Story