ورلڈکپ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

مچل مارش کے شاندار 177 رنز ناٹ آؤٹ اننگ نے آسٹریلیا کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا

دونوں ٹیمیں پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 307 رنز کا ہدف مچل مارش کے شاندار 177 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 45 ویں اوور میں حاصل کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ٹریوس ہیڈ 10، ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کرلی

پہلی اننگز

اس سے قبل بنگلا دیش نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔

اوپنر لٹن داس اور تنزید حسن نے ٹیم کو 76 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں کھلاڑی 36، 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان نجم الحسن شانتو 45، محمود اللہ 32، مشفق الرحیم 21، مہدی حسن 29 اور نسوم احمد 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے 74 بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور شان ایبٹ نے 2،2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گلین میکسویل اور مچل اسٹارک کی جگہ اسٹیو اسمتھ اور شان ایبٹ کو پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری لیگ میچ میں کامیابی حاصل کرکے وطمن لوٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، متفیض الرحمان، مہدی حسن اور نسوم احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ تنظیم حسن، شورف الاسلام اور شکیب الحسن کو آرام دیا گیا ہے۔

بنگلادیش کا اسکواڈ

کپتان نجم الحسن شانتو، لٹن داس، تنزید حسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ
Load Next Story