دنیا میں کوئی جہنم ہے تو وہ غزہ ہے اقوام متحدہ

غزہ کے شمالی علاقے میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، انسانی امور سے متعلق ادارہ

شمالی غزہ میں لاکھوں فلسطینی محصور ہیں:فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے غزہ کو دنیا میں جہنم قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق تعاون کے ادارے کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے۔ امدادی سامان کے ٹرک غزہ کے جنوبی علاقے میں پہنچ چکے ہیں تاہم غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں امداد پہنچنے نہیں دی جارہی ہے۔


ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں لاکھوں افراد کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ امدادی سامان بروقت نہ پہنچنے سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ اسرائیل نےکئی روز سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور امدادی سامان جس میں کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں بھی شامل ہیں محصور افراد تک پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا۔

اقوام متحدہ کے ایک گروپ نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور حملوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں میں اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 
Load Next Story