پی ٹی آئی کو چاردیواری میں بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں شعیب شاہین
الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ دینا اُس کی آئینی ذمہ داری ہے، رکن قانونی ٹیم
پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چاردیواری کے اندر بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جارہی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا ہے جس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت مانگی ہے۔ الیکشن کمیشن سے امید کرتے ہیں کہ وہ آئینی ذمہ داری ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم جو فیئر پلے کا کہتے ہیں ان کو چاہئے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو موقع دیں، سب مانتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ پی ٹی آئی کو نہیں دیا جارہا، عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں پر عوام کی نفرت آئے گی۔
شعیب شاہین نے کہا آج جس طرح لوگوں کو اغوا برائے بیان کیا جارہا یہ قوم دیکھ رہی ہے، عوام کے حق پر ڈاکہ مارنے والوں کا محاسبہ بھی عوام کریں گے، مقتدر لوگ الیکشن کمیشن کی بات بھی نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں دیگر سیاسی جماعتوں نے سرگرمیاں کیں انہیں پولیس نے وہاں تحفظ دیا لیکن ہمارا لاہور میں ورکر کنونشن ہونا تھا اس سے قبل ہی سب لوگوں کو اٹھایا گیا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن سیاسی جماعت ہے اور پرامن رہناچاہتی ہے،پی ٹی آئی نے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑے جلسے کئے، ہمارے جلسوں میں کبھی ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔
انہوں نے کہا دو تین دن پہلے علی نواز اور عامر ڈوگر کو اٹھالیا گیا ہے بتایا جائے وہ کہاں ہیں، آئین کہتا ہے ہر گرفتار ہونیوالے شخص کو چوبیس گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے، آئین کے بغیر چلنے والی ریاستیں ناکام ریاستیں کہلاتی ہیں، اس وقت پاکستانی معیشت کسی ایڈونچر کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
اسد عمرکے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا پارٹیوں میں لوگ آتے ہیں جاتے ہیں، پورے پاکستان میں ہم ہر جگہ سے الیکشن لڑیں گے، فری اینڈ فئیر الیکشن کے ایجنڈے پر ہم سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
فرح گوگی کے اثاثوں کے سوال پر انہوں نے کہا ان کوپیسے دے کر پوسٹنگ لینے والے ملک کے اندر ہیں ان کو پکڑیں، ان کے اثاثوں کے بارے میں آپ ان سے پوچھیں۔