ورلڈکپ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ حارث کے نام

انکی بالنگ پر بیٹرز نے 16 چھکے بھی لگائے

انکی بالنگ پر بیٹرز نے 16 چھکے بھی لگائے (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ مقابلوں کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے مہنگے بولر کا منفی ریکارڈ پاکستانی پیسر حارث رؤف کے نام کے ساتھ جڑ گیا۔

بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ مقابلے فاسٹ بولر حارث رؤف کے کرکٹ کیرئیر کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، فلیٹ پچز پر پیسر کی بیٹرز نے خوب درگت بنائی۔

وہ گروپ کے 9 میچز کی تکمیل پر سب سے زیادہ 533 رنز لٹانے والے کرکٹر بن گئے جبکہ 16 چھکے بھی کھائے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ رنز لٹانے کا منفی ریکارڈ انگلینڈ کے عادل رشید کے نام تھا، جنہوں نے 2019 کے ایڈیشن میں 526 رنز دیئے تھے۔


مزید پڑھیں: ایک ورلڈکپ میں 18 وکٹیں، شاہین نے وسیم اکرم کی برابری کرلی

2019 ورلڈکپ میں مچل اسٹارک 10 میچوں میں 502، مستفیض الرحمان 8 میچوں میں 484، ٹرینٹ بولٹ 10 میچز میں 479 جبکہ ٹم ساؤتھی 2015 کے ورلڈکپ میں 472 رنز دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناکام ورلڈکپ مہم پر سابق اسٹارز بھی سخت مایوس

حالیہ ورلڈکپ میں سری لنکا کے دلشان مدھوشنکا بھی 525 رنز کی پٹائی برداشت کرچکے۔
Load Next Story