میو اسپتال لاہور میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

زخمی کے چھوٹے بھائی نے اسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

زخمی کے چھوٹے بھائی نے اسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

میو اسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین نے فائرنگ کردی جس سے ایمرجنسی میں بھگدڑ مچگئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسپتال کی سیکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر میو اسپتال لایا گیا۔ زخمی کے چھوٹے بھائی نے اسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔


سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر ہارون حامد نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا گیا۔

زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے۔ اس کی سرجری کردی گئی اور علاج جاری ہے۔ سیکیورٹی سپروائزر نے بتایا کہ زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے۔ جھگڑا کرنے والا زخمی کا بھائی تھا۔

ملزم نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی۔ سیکیورٹی سپروائز محمد خان نے ڈی ایم ایس کو ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔
Load Next Story