پشاور شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل بارات کے دوران دولہے کا قتل
گاڑی میں بیٹھی دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی
چارسدہ روڈ پر ظلم کی انتہا ہوگئی، دولہے کو راستے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ گاڑی میں بیٹھی دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں چارسدہ روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 22 سالہ دولہا عدنان عمر زادہ گولی لگ کر زخمی ہوگیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔
یہ افسوسناک دلہن کی رخصتی کے بعد پیش آیا، جب دولہا اپنی دلہن کو رخصت کرکے گھر لے جارہا تھا کہ اچانک دولہے پر فائرنگ کردی گئی جبکہ گاڑی میں بیٹھی دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی۔
اسپتال کا عملہ دولہے کو شادی کے نئے کپڑوں میں خون آلود دیکھ کر آبدیدہ ہوگیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔
اے ایس پی سید طلال احمد شاہ نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کرائم سین پر شواہد اکٹھا کرنے کی نگرانی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلووْں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔