دھاندلی سے بھرپورامپائرنگ کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے نکالا گیا حریم شاہ

پورا ورلڈ کپ ہی پہلے سے فِکس تھا

حریم شاہ نے آئی سی سی سے اپیل کردی: فوٹو : فائل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دھاندلی سے بھرپورامپائرنگ کرکے پاکستان کو میگا ایونٹ سے باہر کیا گیا۔

گزشتہ روز کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 338 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم 338 رنز کے تعاقب میں 44 ویں اوور میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: "آجاؤ میرے بچوں گھر بہت اُداس ہے"؛ عدنان صدیقی کا قومی ٹیم پر طنز

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور پھر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کررہے ہیں۔

ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر ہی برس پڑیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے درخواست کردی۔


حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ "بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) شرم کرو"۔



ٹک ٹاکر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "غیر صحت بخش خوراک، دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ اور انتہا پسند ہجوم، اس طرح بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالا"۔

مزید پڑھیں: ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈکپ چاہیے: حریم شاہ کا بابراعظم سے مطالبہ

اُنہوں نے آئی سی سی کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میں آئی سی سی سے درخواست کرتی ہوں کہ مستقبل میں بھارت سے کسی بھی ایونٹ کی میزبانی نہیں کروائی جائے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا"۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ رمیز راجا نے بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے

حریم شاہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اُن کی حمایت کی اور کہا کہ پورا ورلڈ کپ ہی پہلے سے فِکس تھا۔
Load Next Story