جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو زخمی کردیا

شوہر نے خود کو بھی شدید زخمی کرلیا

شوہر نے خود کو بھی شدید زخمی کرلیا

اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے تیز دھارآلہ کا وار کر کےبیوی کو زخمی کردیا اور بعدازاں اسی تیز دھارآلہ سے اپنی گردن پر وار کرکے خود کو شدید زخمی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر گلی نمبر 12 میں مکان نمبر اے 124 میں گھریلو جھگڑے کے دوران تیزدھار آلے کےوار سے میاں بیوی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا.


زخمی شوہر کی شناخت 60 سالہ محمد مصطفیٰ ولد حیدر علی اور بیوی کی شناخت 45 سالہ خالدہ پروین کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شاہ فیصل نے بتایا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا،شوہر نے تیز دار آلہ سے وارکرکے پہلے اپنی بیوی کو زخٰمی کیا اوراس کے بعد اسی تیز دھار آلہ سے اپنی گردن پروار کرکے خود کوشدید زخمی کرلیا.

انھوں نے بتایا کہ زخمی شوہر بیماراور بے روز گار ہے اورزخمی شوہرنے اپنی بیوی کو آوازدے کربلایا تھا لیکن بیوی تک آواز نہیں پہنچی جس پر زخمی شخص مشتعل ہوکرپہلے تیز دھارآلہ سے اپنی بیوی کوزخمی کیا اور اس کے بعد خود کو بھی زخمی کرلیا ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
Load Next Story