پی ایس ایل9 سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر دروازے مکمل بند
کسی فرنچائز کو اجازت نہ ہوگی،معاملہ گورننگ کونسل میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل
سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر پی ایس ایل کے دروازے مکمل بند ہوگئے جب کہ آئندہ برس کسی فرنچائز کو اجازت نہ ہوگی۔
پاکستان کرکٹ میں چند برس قبل سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ شروع ہوئی،بیرون ملک قائم جوئے کی کمپنیز نے اپنے نام میں معمولی تبدیلی کر کے انٹری کی، زیادہ تر نے نیوز کا کوور استعمال کیا، میڈیا پر نشاندہی کے باوجود حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا۔
پی ایس ایل 8 میں سوائے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے تمام ہی فرنچائزز کے اسپانسرز میں سروگیٹ کمپنیز شامل تھیں، جب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اختتامی مراحل کے ایک میچ میں اپنی شرٹ پر اسپانسر لوگو کو چھپا دیا تو معاملہ بڑھ گیا، حال ہی میں حکومت کی جانب سے سروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی پی ایس ایل کی اسپانسرڈ جوا کھیلنے والی کمپنیوں پر پابندی
اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو پی سی بی کے ترجمان نے میڈیا کے استفسار پر کہا کہ ہمیں ہدایت نہیں ملی صرف مشورہ دیا گیا ہے، معاملے پر مزید غور کریں گے، اس کے بعد زیرو ٹالیرنس کا نیا حکومتی ٹوٹیفکیشن آنے سے ابہام ختم ہو گیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان ہوگیا
پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہو رہا ہے، اس کے ایجنڈے میں سروگیٹ ایڈورٹائزنگ بھی شامل ہے، فرنچائزز کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں اس سے باز رہنے کی ہدایت دی جائے گی، انھیں حکومتی نوٹیفکیشن کی کاپی بھی بھیجی گئی ہے، بعض فرنچائزز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر سروگیٹ کمپنیز کے لوگو ہٹا بھی دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی دبئی منتقلی کیلئے بحث میں شدت آگئی
میٹنگ میں نویں ایڈیشن کے وینیو اور تاریخوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی،مجوزہ تاریخیں 8 فروری سے 24 مارچ ہیں، ملک میں 8 فروری کو ہی عام انتخابات کی وجہ سے بعض فرنچائزز اور بورڈ آفیشلز لیگ کا یو اے ای میں انعقاد چاہتے ہیں، منگل کی میٹنگ میں پلیئرز ڈرافٹ کی تاریخ اور میڈیا رائٹس کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔