ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن مونس الہٰی اشتہاری قرار
نیب کی درخواست پر عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو مونس الٰہی کی منقولہ و غیر منقولہ جاٸیداد سے متعلقہ تفصیلی رپورٹ 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 88 سی آر پی سی کے تحت جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
نیب نے چوہدری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے سے متعلقہ درخواست داٸر کر رکھی تھی۔