پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

دورہ آسٹریلیا کے لیے عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں دئیے جانے کا امکان ہے، ذرائع

پی سی بی نے مورنی مورکل سے ورلڈ کپ تک بولنگ کوچ کا معاہدہ کیا تھا:فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے راہیں الگ کرلیں۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے عمرگل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانےکا امکان ہے۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مورکل کا پی سی بی کے ساتھ ورلڈکپ تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاہدہ تھا جس میں اب توسیع نہیں کی جارہی جبکہ مورکل بھی مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مورکل نے اس بارے میں باقاعدہ طورپر پی سی بی کو آگاہ بھی کردیاہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا


پی سی بی نے مورنی مورکل کےساتھ معاہدے کا باقاعدہ اعلان 17 جون کو کیا تھا تاہم انہوں نے آئی پی ایل سمیت دوسری مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے قومی ٹیم کو جوائن کیاتھا۔ مورکل کی موجودگی میں پاکستانی بولرز کی پرفارمنس کا گراف توقعات کےمطابق اچھا نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی قومی ٹیم کا اگلا چیلنج آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے۔
Load Next Story