پاک بحریہ کی سالانہ بحری مشقیں بحیرہ عرب میں جاری

ان مشقوں میں چالیس ہزار افسران اورجوان حصہ لے رہے ہیں

ان بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے ساتھ پاک فضائیہ اور بری افواج سمیت دیگر ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

ISLAMABAD:

پاک بحریہ کی سالانہ بحری مشقیں "سی اسپارک" بحیرہ عرب میں جاری ہیں۔


ڈپٹی چیف نیول اسٹاف آپریشن ایڈمرل خان حشام بن صدیق کے مطابق ان مشقوں میں چالیس ہزار افسران اورجوان حصہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں امن کے لئے اپنے کردار سے بخوبی آگاہ ہے۔



دوسال بعد ہونے والی ان بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے ساتھ پاک فضائیہ اور بری افواج سمیت دیگر ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کا بنیادی مقصد بحری قزاقی اورپاکستانی سمندری حدود کو پرامن بنانا ہے۔ اس مشق میں پاک بحریہ کے جہاز، آبدوزیں، ائیر کرافٹ، میرین فورسز حصہ لے رہی ہیں۔


یہ مشقیں اکتوبر کے وسط تک جاری رہیں گی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story