ورلڈکپ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا
کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا، بھارتی کرکٹرز کا غلبہ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا لیگ مرحلہ ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا نے 'ٹورنامنٹ کی ٹیم' کا انتخاب کیا ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔
بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں سے بھارت واحد ٹیم ہے جس نے اب تک کوئی میچ نہیں ہارا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارتی کرکٹرز کا غلبہ ہے۔ ویرات کوہلی کو ٹیم کا 'کپتان' نامزد کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ 12 رکنی ٹیم میں محمد شامی، جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا بھی شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی منتخب کردہ ٹورنامنٹ کی ٹیم:
1. کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر) جنوبی افریقا
2. ڈیوڈ وارنر، آسٹریلیا
3. راچن رویندرا، نیوزی لینڈ
4. ویرات کوہلی (کپتان)، بھارت
5. ایڈن مارکرم، جنوبی افریقا
6. گلین میکسویل، آسٹریلیا
7. مارکو جانسن، جنوبی افریقا
8. رویندرا جدیجا، بھارت
9. محمد شامی، بھارت
10. ایڈم زمپا، آسٹریلیا
11. جسپریت بمراہ، بھارت
12. دلشان مدوشنکا، سری لنکا