آئی ایم ایف پروگرام کیلیے عوام پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا وزیر خزانہ
آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارے کو پورا کرے گی، شمشاد اختر کی گفتگو
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشار اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلیے عوام پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کی بیٹھک کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اخراجات میں کمی کیلیے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارے کو قابو کریں گے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف 9 ہزار 415 ارب کے سالانہ ٹیکس ہدف پر رضامند، منی بجٹ نہیں آئے گا
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے۔
نگراں وزیر خزانہ نے بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا۔