پنجاب میں مشکلات کی وجہ سے ن لیگ دیگرصوبوں میں جارہی ہےبلاول
ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں ، پیپلزپارٹی ہر پچ پرکھیلنے کیلیےتیار ہے،امید ہے جیتیں گے، چیئرمین پی پی پی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر پچ پرکھیلنے کیلیےتیار ہے،امید ہےہم جیتیں گے۔
بلاول بھٹو نے مٹھی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا کیاجاتاہےکہ پیپلزپارٹی بزنس کیخلاف ہے، پیپلزپارٹی پرلگائے جانیوالےالزامات جھوٹ ہیں، تھر کےلوگوں نےپیپلزپارٹی سے تعلق کا ثبوت دیا، ہماری کردارکشی کی گئی کہ پیپلزپارٹی کارکردگی نہیں دکھاسکی، ہم پاکستان میں ہیومن ڈویلپمنٹ کیلیے مثال قائم کررہے ہیں، ہم شہید ذوالفقارعلی بھٹواورشہید بینظیر بھٹو کےوعدے نبھارہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بھرپور کام کیا، غربت اور بےروزگاری بڑا مسئلہ ہے، تھرکول پاورپلانٹ پاکستان کاکامیاب ترین منصوبہ ہے، 5سال کے بچوں کی شرح اموات میں سب سےزیادہ کمی تھرپارکرمیں آئی ہے، یہاں پہلےگائناکولوجسٹ نہیں ہوتی تھیں، ہم نےشرح اموات کو50فیصدکم کیا اسکایہ مطلب نہیں کہ سارے مسئلےحل ہیں،مزید کام کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے زور دیا کہ ہم نےثابت کردیاکہ پیپلزپارٹی ڈیلیوربھی کرسکتی ہے، کارکردگی کے لحاظ سےن لیگ،پی ٹی آئی سےپیپلزپارٹی آگےہے، ہمارامنشور روٹی،کپڑا اور مکان ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ کے بنیادی ہیلتھ یونٹ میں سرمایہ کاری کی ہے، کراچی سےلیکرتھرپارکر تک ریلوے لائن قائم کریں گے، جس کےذریعےکراچی سےتھرآنےمیں آسانیاں پیداہونگی۔
انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ،الزامات اورانتقام کی سیاست میری تربیت نہیں، کوشش ہوگی کہ آہستہ آہستہ جمہوریت کیلیے بہتری لےآئیں، پیپلزپارٹی کاپی ڈی ایم کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت اورقومی مفاد میں تھا، سیاسی مفاد سامنے رکھتےتو شاید فیصلہ کچھ اورہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی توہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں، کوشش ہےپیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد زیادہ ہو، ہمارا کسی ادارے سے اس وقت کوئی جھگڑا نہیں ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ پیپلزپارٹی کو کبھی نہیں ملی، کسی کیلیے فیلڈ بنائی جارہی ہے، مگر ہم کسی بھی فیلڈ پرکھیل سکتے ہیں، پیپلزپارٹی ہر پچ پرکھیلنے کیلیےتیار ہے،امید ہےہم جیتیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مشکلات کی وجہ سے ن لیگ کو تجویز دی گئی دیگرصوبوں میں بھی جائیں، میں نے ن لیگ کی ورکنگ کافی نزدیک سےدیکھی ہے، امید ہے وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے، ن لیگ بلدیاتی الیکشن سے ایسے بھاگی جیسےپتہ نہیں کیاخوف تھا، عام انتخابات میں آپ کیاسرپرائز دیں گے؟