وفاقی حکومت نے پی سی بی کے الیکشن کیلیے 12جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
بورڈ کے الیکشن کا مرحلہ جلد از جلد مکمل ہونے کے بعد مستقل طور پر اس مسئلے کا حل نکل آئے گا، امور ریاض حسین پیرزادہ
وفاقی حکومت نے پی سی بی کے الیکشن کیلیے 12جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو بورڈ کے نئے آئین کے مطابق 12جون سے قبل انتخابات مکمل کرانے کی ہدایت کردی ہے،انھوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ضرورت ہے، ہاکی فیڈریشن کو بھی جتنی گرانٹ کی ضرورت ہوگی، فراہم کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلیے رسہ کشی سے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور کے حکام بھی تشویش میں مبتلا ہیں، ان کی خواہش ہے کہ بورڈ کے الیکشن کا مرحلہ جلد از جلد مکمل ہونے کے بعد مستقل طور پر اس مسئلے کا حل نکل آئے۔