ڈالر کی انٹربینک قیمت 288 سے نیچے آگئی
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287 روپے 37 پیسے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوئے
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 288 روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ بھی 289 روپے سے کم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے توقعات کے برعکس فوری طور پر اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پانے اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو دسمبر میں 70 ملین ڈالر کی قسط کا اجراء یقینی ہونے اور مثبت سینٹی منٹس کے سبب 17 یوم کے وقفے کے بعد آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 288روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی 289روپے سے نیچے آگئے۔
کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 2 روپے 14 پیسے کی کمی سے 286روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 77پیسے کی کمی سے 287روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 75پیسے کی کمی سے 288روپے 75پیسے پر بند ہوا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ طے ہونے کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی یقینی ہوگئی ہے جبکہ دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو درپیش فنانشل گیپ میں معاونت کی یقین دہانی سے مالیاتی مشکلات میں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں اور مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے سے محدود درآمدی طلب کے دباؤ کے باوجود ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا ہوتا نظر آرہا ہے۔