اعتماد کرنے پر بورڈ کا شکرگزار ہوں شان مسعود

ٹیم کو لیڈ کرنا الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، قومی کرکٹر

فوٹو : پی سی بی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کپتان مقرر ہونے کے بعد اپنے بیان میں شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا تو اعزاز تھا ہی لیکن پاکستان کو لیڈ کرنا الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت چیلنجز ہیں، ریڈ بال کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہوتا ہے لیکن میں اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں، ہم ایسا برانڈ آف کرکٹ کھیلیں گے جو فینز کو پسند آئے۔ پاکستانی شائقین ہمیں سپورٹ کریں، بہتر نتائج دیں گے۔
Load Next Story