ای سی سی 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

کابینہ کمیٹی نے نظرثانی شدہ ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز پالیسی 2023 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کی سفارش

کابینہ کمیٹی نے نظرثانی شدہ ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز پالیسی 2023 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کی سفارش۔ فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حکومتی سطح پر 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حکومتی سطح پر 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں نے نظرثانی شدہ ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز(ملکیت اور انتظام) پالیسی 2023 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کی سفارش کردی۔


یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مؤخر کردیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وزارت صحت کی262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کر دی گئی۔ وزارت صحت کو آئندہ ہفتے تک مکمل ورکنگ کیساتھ سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزارت صحت کو کہا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے اور قیمت میں اضافے کی ٹھوس تجاویز فراہم کی جائیں۔
Load Next Story