9 مئی کیس میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 23 ملزمان پر فرد جرم عائد
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی توڑ پھوڑ واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سمیت 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
اے ٹی سی جج جہانزیب شینواری نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق ایم این اے ساجد مہمند سمیت تمام 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردیا ۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ عدالت نے مزید سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی اور استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلیے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے نو مئی کو ضلع مہمند میں مین غلنئی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ غلنئی میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا۔