بھارت کے بعد آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
دوسرے سیمی فائنل میں کینگروز نے پروٹیز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا
بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پروٹیز کا 213 رنز کا ہدف کینگروز نے سات وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقا کے بولرز نے آسان ہدف کا بھی بھرپور دفاع کیا اور آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن افریقی بولرز کے سامنے لڑکھڑاتی نظر آئی تاہم 7 وکٹیں گرنے کے بعد مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت 12 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
آسٹریلیا کی اننگز:
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 38 گیندوں پر 60 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر وارنر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ٹریوس ہیڈ 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
مارنس لبوشین 18، اسٹیو اسمتھ 30، میکسویل ایک، جوش انگلس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مچل اسٹارک 19 اور پیٹ کمنز 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کاگیسو رباڈا، ایڈن مارکرم اور مہاراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی اننگز:
جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پروٹیز اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 3، وین ڈر دوسن 6، ایڈن مارکرن 10 جبکہ مارکو جانسن صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔
ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکو صفر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ڈیوڈ ملر 101 ، جیرالڈ کوٹزی 19 رنز، کیشو مہاراج 4 رنز اور کاگیسو ربادا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تبریز شمسی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3، 3، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔
اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے افریقی ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے فتح سمیٹیں۔
دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی تھی، جنوبی افریقی ٹیم میں لنگی نگیڈی کی جگہ تبریز شمسی جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں مارکس اسٹوئنس کی جگہ مارنس لبوشین کی واپسی ہوئی۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ
جنوبی افریقا کا اسکواڈ
کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی