عمران خان سے آئی ایم ایف یورپی یونین کے لوگ ملنے آتےہیں پرویز الہٰی

قسم کھا کر کہتا ہوں مجھے کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، رہنما پی ٹی آئی

اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں، پرویز الہٰی:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ ملنے آتے ہیں۔


لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے ساتھ والے سیل میں ہیں۔ آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔ عمران خان کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی حد نہیں۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ خدا کی قسم مجھے اج تک کسے نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا۔ ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیے بندے نہیں ہیں۔ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے۔ اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی۔
Load Next Story