جیو کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری میرشکیل الرحمن پر مزید مقدمات درج
گجرات، بورے والا، فیصل آباد، ساہیوال، خانیوال و دیگر شہروں میں بھی مظاہرے، سنی تحریک آج یوم احتجاج منائیگی
FAISALABAD:
جیو ٹی وی کی طرف سے شعائر اسلام کی توہین اور دفاعی اداروں پر الزامات کیخلاف عوامی احتجاج جمعرات کو بھی جاری رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ میرشکیل الرحمن و دیگرذمے داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ لاہور بارکے ہنگامی اجلاس میں جیوکیخلاف 3 قراردادیں پیش کی گئیں جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔ ان میں کہاگیاکہ جیو پر پابندی لگائی جائے، شکیل الرحمن و دیگرافرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکیا جائے۔جنرل ہاؤس کے اجلاس میں کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل چوہدری سلیم لادی نے کہا کہ جیو کی نشریات میں جو چلایا گیا، ایسا سوچنا بھی ہمارے نزدیک ناقابل معافی جرم اور گناہ کبیرہ ہے۔ ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری اویس قاضی نے کہا کہ ہم لاہور بار کے ساتھ ہیں۔
وکلاء نے ایوان عدل سے پی ایم جی چوک تک ریلی نکالی اور جیوکیخلاف دھرنا دیا۔ علما اور وکلاِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے جی پی او چوک میں مظاہرہ کیا،فیصل آؓباد میں موٹرسائیکل رکشا ڈرائیوروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور جیو اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ بوریوالامیں پاک فوج کے حق میں تحریک منہاج القرآن مصطفوی اسٹوڈنٹس اور تحفظ حقوق اہلسنت نے ریلی نکالی، شرکا نے جیوکی فی الفوراورمستقل بندش کا مطالبہ کیا۔ گجرات میں تحریک انصاف نے جیو کیخلاف ریلی نکالی۔ خانیوال میں جیو کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ عباس نگر سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق جیوکیخلاف انجمن طلبا اسلام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حاصل پور روڈ بلاک کردیا۔گروٹ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق جوہرآباد، مظفرگڑھ روڈ پر خواجہ سراؤں نے جیوکیخلاف مظاہرہ کیا۔
ساہیوال میں پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام جیو کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ بدین میں انجمن تاجران نے فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں ریلی نکالی۔ سنی اتحاد کونسل جیو کیخلاف آج ملک گیر یومِ احتجاج منائیگی۔ یومِ احتجاج کے موقع پر مساجد اور مدارس کے علاوہ روحانی آستانوں پر بھی احتجاجی اجتماعات ہوں گے۔ جیو کے مارننگ شو میں اہل بیت کی شان میں گستاخی پر اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور سمبڑیال میں بھی میرشکیل و دیگر کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ جیوکے پروگرام ''اٹھوجاگوپاکستان ''کیخلاف تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، اس کے لیے درخواست کوثراقبال ایڈووکیٹ نے دائرکی تھی۔
جس پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صفدر سلیم نے جیو انتظامیہ، وینا ملک اور اس کے شوہراسدخٹک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ گوجرانوالہ میں عدالت کے حکم پرتھانہ اروپ میں محسن گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شیراز کیانی کے حکم پر تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے بھی جیو کے مالک و دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح تلہ گنگ سیشن کورٹ نے توہین آمیزپروگرام نشرکرنے پرشکیل الرحمن سمیت44 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی شکیل احمد نے وکیل کی درخواست پر توہین اہل بیت کرنے پر جنگ اور جیو کے مالک اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او دانیوال کو طلب کرلیا ہے۔
کوٹ مومن سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سابق کونسلر نے میر شکیل الرحمٰن کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلیے پولیس کو درخواست دیدی ہے۔ کوئٹہ سے رپورٹر کے مطابق پاکستان ورکرز پارٹی نے جیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ فیصل آباد سے رپورٹر کے مطابق اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے پر میرشکیل سمیت متعدد افراد کیخلاف غلام محمد آباد پولیس نے چھ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔