موبائل کمپنیوں نے تھری اور فور جی کی نیلامی کی 88 فیصد رقم جمع کرا دی اسحاق ڈار
حکومتی پالیسیوں سے 90لاکھ افراد کو روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ، اسحاق ڈار
BAHAWALPUR:
وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے تھری جی اور فور جی کی نیلامی سے 1.1ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔
تھری جی اور فور جی کے لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیوں نے بولی کی88فیصد رقم جمع کرا دی ہے، دارالحکومت کے مضافات میں 500 ٹیلی سینٹر قائم کیے جائیں گے، حکومتی پالیسیوں سے 90لاکھ افراد کو روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلیے ٹیکس رپورٹنگ کے طریقہ کار کو آسان بنائے تاکہ لوگ ٹیکس سے بھاگنے کے بجائے اس کی ادائیگی کو ترجیح دیں۔ وہ جمعرات کو تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کے لائسنسوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب اور آئندہ مالی سال 2014-15کی بجٹ سازی کے عمل کا جائزہ لینے کیلیے ایف بی آر میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
تھری جی اورفور جی لائسنسوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے ملک ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی نئی شاہراہ پر گامزن ہوا ہے، اس ٹیکنالوجی سے ہماری اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہو گا اور قومی خزانے میں ہر سال اربوں روپے جمع ہوں گے۔ قبل ازیں ایف بی آر ہاؤس میں اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے تاجروں صنعت کاروں اور پیشہ ورانہ اداروں کی بجٹ تجاویز کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ان تجاویز کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیا جانا چاہیے۔