شادی کا لباس کاپی تنازع ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا صبور علی کو کرارا جواب

ہم اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو بیچنے یا کسی کو بھی دینے کے سارے حق رکھتے ہیں

فوٹو: ویب ڈیسک

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے شادی کا لباس کاپی کرنے کے تنازع پر ناراض اداکارہ صبور علی کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ روز اداکارہ صبور علی نے نجی ٹی وی چینل کے ڈراما سیریل "منت مراد" میں اُن کی شادی کا جوڑا اور یادگار لمحات کو کاپی کرنے پر شکوے کا اظہار کیا تھا۔

صبور علی نے کہا تھا کہ "میں یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کروں؟ میری زندگی کی حسین یادیں، میرے یادگار اور قیمتی لمحات، میرے جذبات اور میری زندگی کا سب سے اہم اور خاص دن کا میرا لباس اور میری جیولری سے لیکر میرے میک اپ تک کو ڈرامے میں کاپی کیا گیا ہے"۔

اداکارہ کے شکوے پر ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا بیان سامنے آگیا ہے جنہوں نے اُن کی شادی کا جوڑا اور ڈراما سیریل "منت مراد" میں اقرا عزیز کا جوڑا تیار کیا تھا۔

ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں کہا کہ "میرے بنائے ہوئے عروسی لباس پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے لہٰذا میں آپ سب کو اس بارے میں کچھ وضاحت دینا چاہتی ہوں"۔



فائزہ ثقلین نے کہا کہ "میں صبور کے جذبات کو سمجھ سکتی ہوں کیونکہ ہر لڑکی کو اپنی شادی کے جوڑے سے خاص لگاوْ ہوتا ہے لیکن اگر کوئی دلہن اپنے جوڑے کے لیے ہمیں رنگوں اور ڈیزائن سے متعلق کچھ تجویز کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ڈیزائن اُس دلہن کا ہوگیا اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ اُس لباس کے کاپی رائٹس دلہن کے پاس ہوں گے"۔

اُنہوں نے کہا کہ "ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ میرا تیار کردہ جوڑا ایک سے زیادہ دلہنوں نے پہنا ہو، ہم جوڑے میں معمولی سی تبدیلی کرکے دوسری دلہن کو بھی پہننے کے لیے دیتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے"۔


ڈیزائنر نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی کی کوئی ضرورت نہیں تھی، یہ ہمارا کام ہے، ہمارا پیشہ ہے، یہاں اسی طرح کام ہوتا ہے"۔

مزید پڑھیں: میری شادی کا جوڑا کاپی کیوں کیا؟ صبور علی ناراض

فائزہ ثقلین نے مزید کہا کہ "ہم اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو بیچنے یا کسی کو بھی دینے کے سارے حق رکھتے ہیں"۔

واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار طلحہ چہور کا نجی ٹی وی چینل سے ڈراما سیریل "منت مراد" نشر کیا جارہا ہے جسے سامعین کی طرف سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے، دو روز قبل اس ڈرامے کی نشر ہونے والی قسط میں منت اور مراد (اقرا عزیز اور طلحہ) کی شادی کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

منت اور مراد کی شادی دیکھ کر جہاں ڈرامے کے مداح خوش ہوئے تو وہیں صبور علی ناراض ہوگئیں کیونکہ اس ڈرامے میں شادی کی مکمل تھیم کو صبور علی اور علی انصاری کی اصل شادی سے کاپی کیا گیا تھا۔



یاد رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں صبور علی اور علی انصاری کی شادی ہوئی تھی جس میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

 
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }