مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 8 ہوگئیں

قابض بھارتی فوج نے 8 کشمیری نوجوانوں کو ضلع کلگام اور ایک کو راجوڑی میں ماورائے عدالت قتل کیا

قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو ضلع کلگام اور ایک کو راجوڑی میں ماورائے عدالت قتل کیا؛ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کُلگام میں رات گئے سرچ آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔ گھر گھر تلاشی لی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ چند گھنٹوں میں مزید دواور پھر 3 نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔

جارحیت پسند بھارتی فوج کے ضلع کلگام میں جاری آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ان میں سے 5 کی شناخت سمیر احمد شیخ، دانش احمد، ہنزاللہ یعقوب، عبید احمد اور یاسر بٹ کے نام سے ہوئی۔


دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نہتا کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ٹارچر سیل میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔

قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش کو سنسان علاقے میں پھینک دیا۔ لاش پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات تھے۔ نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

غیور اور بہادر کشمیریوں نے 6 کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں پر بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

 

 
Load Next Story