شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کو عالمی اعزاز مل گیا
فٹبال آئیکون ڈیوڈ بیکھم کو فلم میں مہمان اداکاری کے تحت شامل کیا گیا ہے اور اس میں مختلف ممالک بچے شامل ہیں
پاکستان کی دو مرتبہ آسکر انعام یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے اور دیگر نامور ڈائریکٹروں کے اشتراک سے بننے والی دستاویزی فلم 'آئی ایم سم باڈی' کو عالمی اعزاز ملا ہے۔
فلم نے میلانو انٹرنیشنل فیسٹیول میں 'گرلینڈ دی اونر' کا ایوارڈ جیتا ہے اور اس فیسٹیول کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے توثیق حاصل ہے۔
فٹبال آئیکون ڈیوڈ بیکھم کو فلم میں مہمان اداکاری کے تحت شامل کیا گیا ہے اور اس میں مختلف ممالک کے ان بچوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فٹبال کے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ قطر میں حصہ لیا۔
کچھ بچے برازیل اور بنگلادیش سے، کچھ پاکستان سے جبکہ کچھ بچوں کو فلسطین کے مہاجر کیمپوں سے فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ پانچ ممالک میں کی گئی ہے اور اس میں اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد کے بچوں پر اثرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم کا ورلڈ پریمیئر رواں برس اکتوبر میں برازیل میں فیسٹیول دی ریو کے موقع پر کیا گیا تھا۔