اسرائیلی فورسزنے خان یونس کی رہائشی عمارت پربم برسا دئیے بچوں سمیت 26 افراد شہید

اقوام متحدہ کی زیرنگرانی اسکول پر بمباری سے 20 پناہ گزین شہید ہوگئے

اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی:فوٹو:فائل

اسرائیل کی جنوبی غزہ میں بمباری سے متعدد بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ بمباری زخمی ہونے والے افراد میں متعدد کی حالت نازک ہے۔

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی الفلاح اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 پناہ گزین شہید ہوگئے جبکہ الوفا اسپتال پر بمباری سے ڈائرکٹر شہید اور متعدد ڈاکٹرز زخمی ہوئے۔


مزید پڑھیں: اسرائیلی محاصرہ، غزہ کے الشفا اسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض شہید

اسرائیل کی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری اور حملوں میں شہید فلسطینوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

 
Load Next Story