کراچی تا لاہورموٹروے پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم نے اجلاس میں دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر سمیت ملک میں آئندہ سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی
وزیراعظم نواشریف نے پی ایس ڈی پی اجلاس میں ہدایت کی کہ کراچی تا لاہور موٹرکی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے جب کہ دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر سمیت ملک میں آئندہ سال ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام( پی ایس ڈی پی) کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس دوران وزیراعظم کو ملک میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر سمیت ملک میں آئندہ سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں ،فیصل آباد خانیوال موٹروے اور داسو ہائیڈرل منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔
حکام نے وزیراعظم نوازشریف کو لاہور تا کراچی موٹروے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر سال کے آخر تک کام شروع ہوجائے گا جبکہ وزیراعظم نے حکام کو لاہور کراچی موٹروے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دیں۔ اجلاس میں اسلام آباد نیو ایئرپورٹ،گوادرایئرپورٹ،پاک چائنہ کوریڈو،پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام اور گڈانی میں جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے حکام کو نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔