ایلون مسک کا تعصب عیاں فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ پر اکاؤنٹ معطلی کی دھمکی
’ نوآبادیات کا خاتمہ‘ کے نعرے کا مطلب یہودیوں کی نسل کشی ہے، ایلون مسک
دنیا کے امیرترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (ٹوئٹر) پربیان میں ایلون مسک نے کہا کہ جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ ' دریا سے سمندر تک' یا ' نوآبادیات کا خاتمہ' لکھے گا اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (ٹوئٹر) پربیان میں ایلون مسک نے کہا کہ جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ ' دریا سے سمندر تک' یا ' نوآبادیات کا خاتمہ' لکھے گا اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا جائے گا۔
As I said earlier this week, "decolonization", "from the river to the sea" and similar euphemisms necessarily imply genocide.
Clear calls for extreme violence are against our terms of service and will result in suspension. https://t.co/1fCFo5Lezb
ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو انہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کردیا جائے گا۔
فلسطینی 'من النہر فی البحر' کا نعرہ اسرائیل سے آزادی کے لیے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے۔ ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اوراسرائیل کے حامی الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔