پاکستانی فلم ’ٹائم سینٹنس‘ کو سائنس فکشن فیسٹیولز میں بھیجنے کا فیصلہ
فلم کی کاسٹ میں شمیم شیرازی، دارا شکوہ ہاشمی، سید معاذ شاہ، محمد علی شیخ اور طلال فرحت شامل ہیں
پاکستانی فلمساز خالد حسن خان کی مختصر دورانیے کی فلم 'ٹائم سینٹنس' سائنس فکشن فیسٹیولز میں بھیجی جائےگی۔
آؤٹ فیلڈ پروڈکشنز کے بینر تلے مختصر دورانیہ کی فلم مستقبل بعید کے دور کا ایک سائنس فکشن کورٹ روم ڈرامہ ہے جہاں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جج کے سامنے ٹائم ٹریول کے ایک ملزم پر مقدمہ چلتا ہے۔
ریاستی وکیل دیا جیت سنگھ ملزم ہارون کو بتاتا ہے کہ یہ کورٹ مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا ہے اور مشینی جج پہلی سماعت پر اپنا فیصلہ سناتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں شمیم شیرازی، دارا شکوہ ہاشمی، سید معاذ شاہ، محمد علی شیخ اور طلال فرحت شامل ہیں۔
فلم کو نامورشاعر ذوالفقارعادل نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسراور ڈائریکٹرخالد حسن خان ہیں جنہوں نے اپنے مختلف فکشن اور نان فکشن پروجیکٹس پر بین الاقوامی فلم سرکٹ سے 24 سے زیادہ ایوارڈز جیتے ہیں۔