پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 2 ماہ کیلیے تیتر کا شکار کرنے کی اجازت
پنجاب وائلڈ لائف نے یکم دسمبر سے آئندہ برس 31 جنوری تک تیتر کے شکار کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے
پنجاب کے مخصوص علاقوں میں 2 ماہ کے لیے تیتر کا شکار کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کو موصول ہونیوالی تفصیلات کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف نے یکم دسمبر سے آئندہ برس 31 جنوری تک تیتر کے شکار کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ کارآمد شوٹنگ لائسنس کے ساتھ شکاری صرف اتوار کے روز ان علاقوں میں تیتر کے شکار کی اجازت دی گئی جہاں پنجاب وائلڈلائف سروے کے مطابق تیتر کی خاصی آبادی موجود ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تحصیل گوجر خان، ٹیکسلا، سوہاوہ ، دینہ، چوآ سیدن شاہ، کلر کہار، عیسیٰ خیل، بھکر، کلور کوٹ، بہاولنگر اور منچن آباد،فتح جھنگ، حضرو ،حسن ابدال، احمد پور شرقیہ اور حاصل پور میں شکار کی اجازت ہوگی۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ،فیصل آباد، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات/وزیرآباد، حافظ آباد، نارووال، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، لاہور، ،قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی ، لیہ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور کی تمام تحصیلوں میں شکار کی اجازت ہوگی تاہم ڈسٹرکٹ رحیم یار خان اور اس کی تمام تحصیلوں میں شکار پرپابندی ہوگی۔
علاوہ ازیں وائلڈلائف ریزور ایریاز، پرائیویٹ گیم ریزرو، دفاعی تنصیاب کے علاقے، بفرزون، تھل پبلک وائلڈ لائف ریزرو کا رقبہ ،نیشنل پارک میں بھی تیتر کے شکار پر مکمل پابندی ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ/ رولز کے تحت بلیک، گرے اور سی سی تیتر کے شکار کی اجازت ہوگی، مسلح افواج،پولیس،رینجرز کے زیر استعمال خودکار یا سروس ہتھیار سے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، شکار کے لیے کسی بھی فورس یا محکمے کی سرکاری گاڑی کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔