برطانیہ میں لائبریری سے لی گئی کتاب 45 سال بعد لوٹا دی گئی

فیس بک پوسٹ کے مطابق رینڈل ہیلمز کی کتاب ٹولکینز ورلڈ 45 برس قبل لوٹائی جانی تھی

برطانیہ میں ایک خاتون نے 45 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس لوٹا دی۔


بلیک پول لائبریری کے مطابق کتاب لوٹانے والی خاتون نے کتب خانے کے مہتممین کو بتایا کہ 1970 کی دہائی میں جب وہ لائبریری کے قریب واقع وول ورتھس اسٹور میں کام کرتی تھیں تو عموماً لائبریری سے کتابیں لے کر جاتی تھیں۔



لائبریری نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ جب اسٹور بند ہوا تو وہ تمام کتابیں واپس لے آئیں (جو ان کا خیال تھا) لیکن گھر میں سامان کی چھانٹ پٹک کے دوران انہیں ایک کتاب ملی۔



پوسٹ کے مطابق رینڈل ہیلمز کی کتاب ٹولکینز ورلڈ 45 برس قبل لوٹائی جانی تھی۔


پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ لائبریری انتظامیہ تاخیر سے کتابیں لوٹانے پر جرمانے عائد نہیں کرتی، چاہے وہ کتابیں دہائیوں بعد ہی کیوں نہ لوٹائی جارہی ہوں۔

Load Next Story