سندھ کے 30 اضلاع میں 27 نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی

7 روزہ مہم میں سندھ بھر کے 10 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جائے گا

—فوٹو:فائل

حالیہ دنوں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز اور مثبت ماحولیاتی نمونوں کے سبب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 27 نومبر سے سندھ کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق 7 روزہ مہم میں سندھ بھر کے 10 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جائے گا، ملک بھر میں 27 نومبر سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا ، کراچی سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 7 روزہ مہم 3 دسمبر کو اختتام پزیر ہوگی، رواں سال ملک بھر سے لیے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں سال ملک بھر میں 5 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے، سندھ میں 10.1 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
Load Next Story