پولیس وین کو لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا اہلکاروں پر بدترین تشدد

ڈاکو پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے

فوٹو؛ فائل

تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ تھابل دوچھہ میں ڈاکوؤں نے پولیس وین کو لوٹ لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 4 ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو واردات کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ڈاکو پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔


ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران سڑک سے گزرنے والے متعدد افراد سے بھی لوٹ مار کی، ہمارے تھانے کے اہلکار اور گاڑی گشت پر تھی ان سے لوٹ مار تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں ہوئی ہے۔

 
Load Next Story