ورلڈ کپ کا تاج بھارت کے سر ہی سجے گا اروشی روٹیلا کا دعویٰ

ورلڈ کپ فائنل میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے

اروشی روٹیلا بھارت کی جیت کے لیے پُراعتماد : فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا آج کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت ٹیم کی جیت کے لیے پُراعتماد ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1:30 پر ہوگا۔

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بھارتی شائقین اپنی ٹیم کی جیت کے لیے بےحد پُرجوش ہیں، ایسے میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آج کی جیت کا تاج بھارت کے سر ہی سجے گا۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ "میں ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے بہت پُرجوش ہوں، مجھے یقین ہے کہ آج بھارت ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائے گا"۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا


اداکارہ نے کہا کہ "میں نے جب ایفل ٹاور پر ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی تھی تو ٹرافی کو چوما اور چُھوا تھا لیکن اب میں چاہتی ہوں کہ یہ ٹرافی ہمیشہ کے لیے ہمارے پاس آجائے"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "یہ صرف اُسی صورت ممکن ہوگا جب بھارت ورلڈ کپ کا فائنل جیتے گا"۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوگا جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی محبت میں اروشی روٹیلا کا دُنیائے کرکٹ میں قدم، ویڈیو وائرل

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں گے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا۔
Load Next Story