شکیب الحسن کا سیاست میں قدم حکمران جماعت سے الیکشن لڑیں گے

کرکٹر نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، رپورٹس

کرکٹر نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، رپورٹس(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بنگلادیشی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن کا حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری 2024 کو الیکشن لڑنے کا بھی امکان ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عوامی لیگ کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کرکٹر 3 حلقوں سے نامزدگی کے فارم جمع کروائیں گے۔

مزید پڑھیں: ''ٹائم آؤٹ'' پر میتھیوز کی وکٹ؛ شکیب الحسن کا بیان سامنے آگیا


 

دوسری جانب عوامی لیگ کے دفتر سے چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نظم العالم نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹر ڈھاکہ ڈویژن کے نامزدگی فارم فروخت کرنے والے بوتھ پر موجود تھے جبکہ اہلخانہ کی جانب سے بھی نامزدگی فارم بھی جمع کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے والے میتھیوز نے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی!

 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھا ہو، پاکستان کے عمران خان، بھارت میں گوتم گمبھیر جبکہ بنگلادیش کے مشرفی مرتضیٰ بھی الیکشن لڑچکے ہیں۔
Load Next Story