بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

ٹریوس ہیڈ نے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا تھا

سوشل میڈیا صارفین نے دھمکیاں دینے والوں کیخلاف فوری کارروائی اور اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا:فوٹو:ویب ڈیسک

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کے مداحوں نےبدترین کارکردگی پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کی راہ ہموار کرنے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔
Load Next Story