نادیہ حسین کے اندر چاہت فتح علی خان کی روح آگئی
حال ہی میں نادیہ حسین نے معروف سوشل میڈیا اسٹار، اداکار و میزبان مومن ثاقب کے پروگرام "حد کردی" میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار گلوکاری کی۔
نادیہ حسین نے پروگرام "حد کردی" کے سیگمنٹ "لِپ سنسنگ چیلنج" میں سن 1992 کے "اسٹرنگ بینڈ" کا مشہور گانا "سر کیے یہ پہاڑ" گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی گائیکی میں مگن ہیں جبکہ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب اُن کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔
نادیہ حسین کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے قہقہوں کا طوفان امڈ آیا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: یہ نہیں ہوسکتا: علی ظفر کا چاہت فتح علی خان کے ورلڈ کپ ترانے پرسخت ردعمل
فضا نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "بہت اچھی گلوکاری کی، پلیز! اب دوبارہ نہیں گانا"۔
دُعا نامی صارف نے کہا کہ "آپ سب کچھ کرلینا لیکن گلوکاری نہیں کرنا، ہم آپ کی سُریلی آواز نہیں سُن سکتے"۔
ایک صارف نے نادیہ حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "لوگوں کو اپنی بےعزتی کرواتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی"۔
غلام نامی صارف نے پوچھا کہ "نادیہ حسین میں چاہت فتح علی خان کی روح کہاں سے آگئی؟"
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں، اُنہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ بھی جاری کردیا تھا جو پاکستان میں کافی مقبول ہوا تھا۔