انجینئرنگ چمڑے اور فارما سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پٹرولیم 9653،فارما51فیصد،انجینئرنگ گڈز17،چمڑاولیدرپراڈکٹس کی 12 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا

پٹرولیم 9653،فارما51فیصد،انجینئرنگ گڈز17،چمڑاولیدرپراڈکٹس کی 12 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا. فوٹو؛فائل

پاکستان سے رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں معتدل، خوراک میں معمولی اور پٹرولیم، قالین، چمڑے، سرجیکل وطبی آلات، کیمیکل وفارمامصنوعات اور انجینئرنگ گڈز کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ خوراک، ٹرانسپورٹ،پٹرولیم اوردھاتوں کی درآمدات میں کمی ہوئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013 سے اپریل 2014 تک پاکستان میں اشیائے خوراک بشمول نوزائیدہ بچوں کے دودھ، خشک میوہ جات، چائے، کھانے کے تیل (پام آئل) سمیت دیگر کی درآمدات 5.76فیصد کمی سے 3 ارب 42 کروڑ 32 لاکھ 1ہزار ڈالر رہی، اس دوران ٹیکسٹائل، پاورجنریشن، آفس، تعمیراتی، الیکٹریکل، ٹیلی کام ودیگرمشینری کی درآمدات 9.84فیصدکے اضافے سے 5 ارب 17 کروڑ 60 لاکھ 62 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمد0.67فیصد کمی سے 1ارب83کروڑ 34لاکھ 65 ہزار ڈالر رہی۔


پٹرولیم گروپ کی درآمد 1.27فیصد گھٹ کر 12 ارب 20 کروڑ 55 لاکھ40 ہزار ڈالر رہی جس میں سے پٹرولیم پراڈکٹس کی امپورٹ 3.86 فیصد کمی سے7 ارب 46 کروڑ 68 لاکھ 27 ہزار ڈالر جبکہ خام تیل کی درآمد 3.11 فیصد کے اضافے سے 4 ارب 73 کروڑ 87 لاکھ 13ہزار ڈالر ہوگی، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل آئٹمز2.38 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 24 کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار ڈالر کے منگوائے گئے، زرعی ودیگر کیمیکل درآمدات 5.61فیصد کے اضافے سے 5ارب48کرور 77لاکھ74ہزار ڈالر ہوگئیں، دھاتوں کی درآمدات 8.37 فیصد کمی سے 2ارب 44 کروڑ 78لاکھ95ہزار ڈالر رہی جبکہ متفرق گروپ کی امپورٹ 8.09 فیصد کے اضافے سے 72کروڑ 98 لاکھ 66ہزار ڈالر اور دیگر اشیا5.33فیصد کے اضافے سے 3ارب 55کروڑ 61لاکھ 92ہزارڈالر کی بیرون ملک سے خریدی گئیں۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے گزشتہ 10 ماہ میں خوراک، ٹیکسٹائل، پٹرولیم وکوئلے، قالین، چمڑا وچمڑے کی مصنوعات، سرجیکل وطبی آلات، کیمیکل وفارما مصنوعات اور انجینئرنگ گڈز کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، جولائی سے اپریل 2014 تک اشیائے خوراک کی برآمدات 0.71 فیصد کے اضافے سے 3ارب 94 کروڑ 56لاکھ51ہزار ڈالر رہیں جن میں سے چاول کی ایکسپورٹ 16.41 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 85کروڑ 4 لاکھ34 ہزار ڈالر رہی جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات بشمول نٹ ویئر، بیڈویئر، ٹاولز، ریڈی میڈگارمنٹس، کاٹن یارن، کاٹن کلاتھ وخیموں کی برآمدات گروپ 6.50 فیصد بڑھ کر 11ارب43کروڑ 75لاکھ 85ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس دوران پٹرولیم گروپ وکوئلے کی برآمدات 9ہزار653 فیصد کے اضافے سے 60 کروڑ 13لاکھ 13ہزار ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گروپ کی برآمدات محض61 لاکھ65ہزار ڈالر رہیں تھیں، گزشتہ 10ماہ میں قالین 10 فیصدکے اضافے سے 10 کروڑ 64لاکھ 68ہزار ڈالر، اسپورٹس گڈز6.57 فیصد کے اضافے سے 28کروڑ 61لاکھ29ہزار ڈالر، چمڑا12.32 فیصد کے اضافے سے 43 کروڑ 82 لاکھ 6ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات12.13فیصد کے اضافے سے 51 کروڑ 93 لاکھ77ہزار ڈالر، سرجیکل وطبی آلات11.49 فیصد کے اضافے سے 28 کروڑ16لاکھ77ہزار ڈالر، کیمیکل وفارما مصنوعات 51.31 فیصد بڑھ کر 96 کروڑ27لاکھ48ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز17.12 فیصد کے اضافے سے 25 کروڑ 50 لاکھ85ہزار ڈالر، جیولری72فیصد کمی سے 31 کروڑ 90 لاکھ 86 ہزار ڈالر، سیمنٹ 11.46 فیصد کی کمی سے 41 کروڑ 50 لاکھ32ہزار ڈالر اور دیگر مصنوعات کی برآمدات 7.27فیصد گھٹ کر 1 ارب 16 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہیں۔
Load Next Story