بھارت کی ہار پر ڈھاکہ میں بنگلادیشی طلباء کا بھرپور جشن ویڈیو وائرل
بنگلا دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے بھارت کی ہار پر خوب جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 1971 میں بھارت کی براہ راست مداخلت سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو بھارت نواز سمجھا جاتا ہے۔
بنگلا دیش کے طلباء نے بھارت کی ہار پر جس انداز میں جشن منایا وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر چند افراد کو تو اپنا ہمنوا بنا سکتا ہے لیکن بنگلادیشی عوام کے دل میں اُس کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ''خون تو پاکستانی ہے ناں'' جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی متعصبانہ غلطیاں پوری دنیا میں بھارت کے لیے شدید نفرت کا باعث بن رہی ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔