سرگودھا میں ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ زیادتی وزیراعلیٰ کی متاثرہ سے عیادت
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی اسپتال میں بچی کی عیادت، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
پنجاب کے علاقے سرگودھا میں ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، نگراں وزیراعلیٰ نے اسپتال جاکر متاثرہ کی عیادت اور والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب متاثرہ بچی کی عیادت کیلیے ڈی ایچ کیو سرگودھا اسپتال پہنچے اور والدین و متاثرہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے انتظامی افسران کو بچی کی ہر ممکن مدد کی فراہمی کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات ہونا افسوس ناک ہے، پنجاب پولیس بہترین اندازمیں کام کررہی ہے مگر اب سب کو بچوں کیخلاف ہونیوالے واقعات روکنےمیں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہےکہ ملزم کو سخت سے سخت سزاملے، قانون پرعمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، ملزم کوایسی سزادی جائےکہ کوئی دوبارہ ایسےجرم کا نہ سوچے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی اسپتال کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔