طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی کرلی تھی خاور مانیکا

میں نے 14 نومبر 2017 کو فرح گجر کے ہاتھوں طلاق بھجوائی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمارا گھر اجاڑ دیا، خاور مانیکا

(فوٹو: فائل)

خاور مانیکا نے کہا ہے کہ طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی کرلی تھی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خاور مانیکا نے کہا کہ پنکی کو میں نے 14 نومبر 2017 کو فرح گجر کے ہاتھوں طلاق بھجوائی تھی، جس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی اُس نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شادی کرلی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتے تھے اور میں پنکی سے اُن کی ملاقاتوں پر شدید خفا تھا۔ ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی گھر آئے تو نوکر سےکہہ کرباہر نکلوا دیا۔

خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان دھرنے کے دنوں سے ہی ملاقاتیں شروع ہوگئیں تھیں، میری والدہ کہتی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اچھا آدمی نہیں اس لیے اُسے گھر نہیں آنے دیا کرو۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیری مریدی کے چکر میں ہمارا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، میری اور بشریٰ بی بی کی شادی 28 سال چلی اور ہماری زندگی بہت خوشگوار تھی مگر پھر چیئرمین پی ٹی آئی کے آنے کے بعد پنکی اُن سے رات کے وقت دیر تک فون پر باتیں کرتی تھی۔

Load Next Story